دیپالپور،یونین کونسل رتہ کھنہ کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین پرویز اختر وٹومنعقدہوا
بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد یونین کونسل رتہ کھنہ کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین پرویز اختر وٹو منعقد ہوا جس میں یونین کونسل کے تمام کونسلرز نے شرکت کی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین چوہدری سلیم گجر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی نمائندگان کی بحالی ایک احسن اقدام ہے جو بہت پہلے اٹھا لیا جانا چاہئے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندے ہی عوام کی تکلیف کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور عوامی مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کی سعی بھی کرتے ہیں ۔اب بحالی کے بعد انشااللہ ہم ایک نئے عزم کیساتھ عوامی خدمت کے سلسلے کو شروع کریں گے اور جہاں تک ہوسکا اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔