دیپال پور،یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام سالانہ 5روزہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام ،تحصیل بھر سے درجنوں سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ کی بھرپور شرکت اساتذہ اور طلباء کے درمیان ذہنی ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا گیا ،یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل تعلیمی اداروں میں انعامات کی بارش ،عمرہ کی ادائیگی کے ٹکٹ سمیت ہزاروں روپے کے نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے ، تفصیلات کے مطابق یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی آف تحصیل دیپال پور کے زیر اہتمام سالانہ 5روزہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ادارہ کے عہدیداران سمیت سینکڑوں اساتذہ نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرپروفیسر مقصود احمد گل ، معروف نجی تعلیمی ادارے کے کنٹری ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر ارنیسٹ فہیم، ایجوکیشنل کنسٹلنٹ پروفیسر نذیر احمد اور تحصیل کوارڈینیٹر اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال گورنمنٹ آف پنجاب نے جب یہ ذمہ داری سونپی تو تحصیل دیپال پور میں ہمارے پاس صرف 4600 طلباء و طالبات تھے جو کہ لوکل کمیونٹی کے ہمارے ادارہ پر بھر پور اعتماد کی وجہ سے اب یہ تعداد 10ہزار سے تجاوز کر چکی ہے چیئرمین خرم عبدالمنان کی کاوشوں سے تمام بنیادی سہولیات سکولوں کو فراہم کر دی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے مینٹل لیول کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے طلباء کے اندر مقابلہ بازی کا رجحان پیدا کیا جائے اور کمزور طلباء و طالابت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اساتذہ ان کے ساتھ اپنی ذہنی ہم آہنگی پیدا کریں بچوں کے اندر اسلامی اقدار پیدا کرنا ہمارے ادارہ کا اولین فرض ہے اساتذہ کا شعبہ بلاشعبہ دنیا کا بہترین شعبہ ہے جسے ایک پیغمبری کام سے جانا جاتا ہے اگر اساتذہ بچوں پر بھرپور توجہ دیں اور محنت و لگن کو اپنا شعار بناتے ہوئے آج کے ننھے طلباء کو کامیاب انسان بنا دیں تو آنے والے وقت میں و ہ ملک کے بہترین معمار ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ اساتذہ میں مقابلہ بازی پیداکرنے کیلئے ادارہ رواں سال فروری سے لیکر جولائی تک 24لاکھ کی خطیر رقم بطور انعام اپنے اساتذہ کرام اور ٹیم میں تقسیم کر چکا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ 3ماہ میں سو طلباء کے نئے داخلے کرنے والے ادارہ کو 2لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کے اساتذہ کے درمیان لاکھوں روپے کے انعامات بھی تقسیم کیے علاوہ ازیں قرعہ اندازی کے ذریعے مانیٹرنگ آفیسر محمدارشاد کو عمرہ کے ٹکٹ سے بھی نوازا گیا ۔علاوہ ازیں سینئر صحافیوں چوہدری محمد حسین ایاز ،مظہر عباس چوہدری ، چوہدری عامر نذیر کمبوہ اوراظہار شاہ کو بھی خصوصی اعزازات سے نوازا گیا.
