دیپالپور، آندھی کے باعث ٹوٹنے والا بجلی کا پول ایک ہفتہ بعد بھی تبدیل نہ ہوسکا،رورل سب ڈویژن ایس ڈی او شائد کسی سانحہ کے منتظر ہیں ،اہل علاقہ تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں کوٹ لالیاں والا میں چند روز قبل آندھی کے باعث بجلی کا پل ٹوٹ گیا ۔جس کے بارے میںواپڈا اہلکاروں کو بار بار کمپلینٹ کرنے کے باوجود ان کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی ،پول گرنے کے بعدبجلی کی تاریں زمین پر پڑی ہیں اور ان میں بجلی بھی چل رہی ہے ۔کئی روز گزرنے کے باوجود اس بجلی کے پول کو تبدیل نہیں کیا جا سکا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رورل سب ڈویژن کے ایس ڈی او ہارون خان کو کسی بڑے سانحہ کا انتظار کر رہے ہیں ۔لوگوں نے بتایا کہ چھ ماہ قبل بھی اسی گاؤں میں بھی بجلی کے پول ٹوٹنے اور زمین پر پڑے ہونے کی وجہ سے ایک جوان سالہ لڑکے بلال ولد منظور احمد قوم بھٹی کی ہلاکت کا معاملہ پیش آیا تھا جس میں کچھ واپڈا اہلکار معطل بھی ہوئے تھے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم ابھی تک اس واقعہ کو نہیں بھولے اور اب اندیشہ ہے کہ ہم مزید کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کا شکار نہ ہو جائیں ہماری اعلی احکام سے اپیل ہے کہ ٹوٹے ہوئے پول کو فوری تبدیل کیا جائے۔
