دیپالپور، اتحاد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی 89

دیپالپور، اتحاد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی

دیپالپور، اتحاد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں سینئر تجزیہ کار پی ایف یو جے رانا عظیم،چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب جٹ سراء امیدوار این اے 143، امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 187میاں بلال عمر بودلہ،معروف مذہبی شخصیت سید زاہد شاہ گیلانی اورنبیل کیانی مرکزی رہنما پاکستان تحریک اتحادنے خصوصی شرکت کی۔ رانامحمد عظیم نے اتحاد پریس کلب پرنٹ میڈیا جبکہ چوہدری اورنگزیب جٹ سرا نے الیکٹرونک میڈیا باڈی سے حلف لیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب جٹ سرا نے کہا کہ پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین اور امیدوار حلقہ این اے 143چوہدری اورنگزیب جٹ سراء نے دیپالپور میں صحافیوں کی بڑی تنظیم اتحاد پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ آزاد صحافت ملک و قوم کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے انشااللہ میں آزادی صحافت کیلئے ہمہ وقت اپنے صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک اتحاد کا مقصد اسلامی اصولوں کو فالو کرنا اورپاکستان میں تمام شہریوں کومساوی حقوق کی فراہمی ہے دیپالپور میرا اپنا گھر ہے جہاں کے لوگ بھی میرے اپنے ہیں جن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھوں گا۔انہوں نے دیپالپور میں عبدالعزیز یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اقتدار میں آکر پاکستانی پاسپورٹ کو اس کا حقیقی مقام دلائے گی۔ہم محض نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ انشااللہ بہت جلد دیپالپور میں اپنے والد عبدالعزیز کے نام سے عبدالعزیز یونیورسٹی بناؤں گا جس میں میرے اور میرے حلقے کی عوام کے بچے تعلیم حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کریں بلکہ ہم عالم اسلام کی الگ فوج بھی بنائیں گے۔جنرل سیکرٹری پی ایف یوجے رانامحمد عظیم نے کہا کہ صحافیوں کی آزادی اظہار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے کوئی بھی حکومت ہم سے ہمارا حق چھیننے کی کوشش کرے گی تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے۔انہوں نے اتحاد پریس کلب کے پروگرام کو ایک یادگار تقریب قرار دیا۔

میاں بلال عمر بودلہ نے کہا کہ جب تک پاکستان میں خریدوفروخت کی سیاست جاری رہے گی اس وقت تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔عمران خان نے الیکٹ ایبلز کی سیاست کر کے بھیانک غلطی کی اور آج اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،جب تک نئے چہرے نہیں اآئیں گے ملک کا نظام ایسے ہی نظام کو ختم کر کے نظام عدل لائے گی۔پروگرام میں ضلع بھر سے آئے معروف صحافیوں اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے افراد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر الشفیع جیولرز کی جانب سے ایڈمن مینیجرشہزاد احمد ڈولہ نے اتحاد پریس کلب کے عہدیداران کو ہینڈ بیگ اور وال کلاک گفٹ کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں