بچوں سے زیادتی اور ان کی وڈیو بنانیوالا شخص گرفتار ،حافظ یوسف یہ مکروہ فعل اپنی بنائی اسلامک اکیڈمی میں کرتا تھا ،موبائل و کمپیوٹر سے فحش وڈیوز برآمد ایسے عناصر معاشرے کا ناسور اور ناقابل معافی ہیں،اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں چانڈیو تفصیلات کے مطابق دیپالپور پولیس نے ایس ڈی پی او دیپالپور نوشیرواں چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر پر ایکشن لیتے ہوئے دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شام مقیم سے حافظ محمد یوسف نامی شخص کو گرفتار کرلیاجو کہ نہ صرف خود بچوں سے زیادتی کرتا تھا بلکہ بچوں کو آپس میں بھی یہ گھناؤنا فعل کرنے پر مجبور کرتا تھا پولیس ذرائع نے اتحاد پریس کلب کو تفصیلات بتائیں کہ مخبر خاص نے SHO تھانہ حجرہ شاہ مقیم کو اطلاع دی کہ چک مہروک کلاں میں حافظ محمدیوسف نے اپنے گھر میں الحافظ اسلامک سکول و اکیڈمی کے نام سے پرائیوٹ اکیڈمی بنائی ہوئی ہے جس میں بچے اور بچیاں پڑھتے ہیں مذکورہ حافظ محمدیوسف پڑھائی کی آڑ میں بچے اوربچیوں کے ساتھ خلاف واضع فطری فعل کرتا ہے ناصرف خود کرتا ہے بلکہ بچے اور بچیوں کو زبردستی ایک دوسرے کے ساتھ خلاف واضع فطری فعل کرنے پر مجبور کرتا ہے اور ان کی ننگی ویڈیو بذریعہ موبائل اور کیمرہ بنا کر ان کو بلیک میل کرتا ہے اگرریڈکیا جائے تو اس کے کمپیوٹر سے یہ ویڈیو مل سکتی ہے اس اطلاع کو معقول جانتے ہوئے بعدالت جناب علاقہ مجسٹریٹ صاحب دیپالپور سے سر چ وارنٹ (خانہ تلاشی)حاصل کیا گیا اور میں معہ ہمرائیاں مکان ازان حافظ محمدیوسف واقع مہروک کلاں پر ریڈ کیا گیا مسمی حافظ محمدیوسف کو بیٹھک میں حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا جس نے دریافت پر اپنا نا م وپتہ حافظ محمدمحمد یوسف ولد محمدیحیی قوم آرائیں سکنہ مہروک کلاں بتلایا مذکورہ کے ڈرائنگ روم کی سرچ کرنے پر ایک عدد کمپیوٹر ہارڈ ڈیسک 1عددCPUاور ایک عدد USBایک عدد موبائل برآمد ہوا جن کو بطور وجہ ثبوت بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لیے گئے مذکورہ نے USBاپنے کمپیوٹر میں چلا کر دیکھائی اوراس میں مختلف بچوں اور بچیوں کو زبر دستی ایک دوسرے کے ساتھ خلاف واضع فطری فعل کرنے پرمجبور کیا گیا بچے ایک دوسرے کے ساتھ یہ مکروہ فعل کرتے ہوئے دیکھائی دیے رہے ہیں مذکورہ کے اس فعل سے پورے علاقہ میں اور خصوصا معصوم بچوں اور بچیوں میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا ہوئی ہے جس نے معصو م بچوں اور بچیوں کے ساتھ خلاف واضع فطر ی عمل کر کے اور ان کو زبر دستی ایک دوسرے کے ساتھ یہ گھناونا فعل کرنے پر مجبور کرکے بذریعہ موبائل،کیمرہ ان کی ننگی ویڈیوز بنا کر ارتکاب جرم کیا ہے جس پر مذکورہ کیخلاف 58/18 مورخہ13.2.18 جرم 292-Cت پ 7/ATA The preventive of electronic crimeتھانہ حجرہ شاہ مقیم درج ہوا۔اس موقع پر ایس ڈی پی نوشیرواں چانڈیو نے کہا کہ ایسے مکروہ عناصر ہمارے معاشرے کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
