depalpur loadshedding 538

دیپالپور، تباہ کن لوڈشیڈنگ نےزرداری دورکی یادتازہ کردی،دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا

دیپالپور، تباہ کن لوڈشیڈنگ نے زرداری دور کی یادتازہ کردی،دوروز سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا،عوام بے حال تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حخومت نے ویسے تو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بڑے دعوے کئے تھے مگر ڈھول کا پولک کھل گیا ہے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر اسی سطح پر جاپہنچا ہے جہاں سے ن لیگ کی حکومت سے پہلے تھا دیپالپور اور اوکاڑہ میں دوروز سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور 16,16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے عوام کا کہنا ہے کہ ابھی تو موسم گرما کا آغاز ہوا ہے آگے جاکر لگتا ہے بجلی زرداری دور کی طرح د وتین گھنٹے ہی ملا کرے گی۔عوام کا کہنا ہے کہ ن لیگ بجلی کے بحران پر ہنگامی بنیادوں پر قابوپائے ورنہ اسے سخت سیاسی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں