دیپالپور، خطیب جامعہ شاہی مسجد سید انور شاہ بخاری کی رحلت سے قبل آخری تصویر

دیپالپور کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت سید انور شاہ بخاری کے دنیا سے رخصت ہوئے ایک ہفتہ گزر گیا تاہم ان کے چاہنے والے اب بھی ان کے غم میں مبتلا ہیں اور یہ غم و اندوہ کی کیفیت جلدی ختم ہونیوالی ہے بھی نہیں کیوں کہ حضرت شاہ جی ایک شخص نہیں بلکہ ایک ایسی شکصیت تھے جن سے ایک زمانے سے فیض حاصل کیا ۔حضرت جی پچاس برس تک اپنے خطبات اور علم سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکے تھے۔

حضرت شاہ جی کا آخری وقت لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں گزرا جہاں انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا اس وقت ان کے چھوٹے بیٹے سید اختر شاہ بخاری صاحب اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ وہاں موجود تھے۔ نیچے دی جانیوالی تصویر سید اختر محمود بخاری کے مطابق حضرت جی کے انتقال سے محض چار منٹ قبل لی گئی

سید اختر محمود بخاری صاحب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

"اس رات کی حدت میرے دل سے نہیں جاتی
جس رات تیرا سایہ میرے سر سے اٹھا تھا۔
16.5.2023 یہ حضرت کے وصال سے 4 منٹ پہلے ہماری ہمشیرہ محترمہ نے مبارک عکس محفوظ کیا میرے سینے میں آج بھی ٹھنڈک موجود ہے اور رہے گی۔
حضرت ابوجان رح کو رخصت ہوئے 6 دن 7 گھنٹے 20منٹ ہو گئے ہیں مگر آج بھی انکی جدائی کا یقین نہیں ہو رہا، لگتا یوں ہےکہ وہ آئینگے مگر یہ ہمارے خیالات و تصورات ہی ہو سکتے ہیں کبھی جنت میں جا کر بھی کوئی آیا ہے حقیقت یہ ہیکہ ہم ہی انکے پاس جائینگے۔ ساری زندگی دین اسلام اللہ اور اُسکے رسولٌ کے لیے وقف کر دی اللہ اُن سے راضی ہے الحمد للہ رب العالمین”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button