mian shahbaz sharif coming in depalpur on 2 march 430

دیپالپور، دو مارچ کو وزیراعلیٰ کی آمد پر شاندار استقبال کی تیاریاں شروع

دیپالپور برج الیاس پر تحصیل بھر سے آئے ہوئے کونسلرز،چیئرمینوں اور پارٹی ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راؤمحمد اجمل خان،ایم این اے ریاض الحق جج،افتخار حسین چھچھر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور ملک کو اندھیروں سے نجات دلائی اور بدامنی سے دوچار ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنایا ن لیگ نے اپنے دور میں تعمیروترقی کے ریکارڈ قائم کئے انشااللہ عوام کے تعاون سے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دو مارچ کو میاں شہباز شریف کی دیپالپور آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیاجائے گا ۔اس موقع پر تحصیل بھر سے چیئرمین ،کونسلرز اور مسلم لیگی ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں