دیپالپور، زمین کا تنازعہ میاں بیوی کی جان لے گیا 130

دیپالپور، زمین کا تنازعہ میاں بیوی کی جان لے گیا

دیپالپور،جائیداد کے تنازعے پر مخالفین نے میاں بیوی کو قتل کر دیا،دونوں کو پنچائت سے واپسی پر فائرنگ کر کے مارا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ حویلی لکھا میں کوپر والا کھوہ کے قریب مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرتے ہوئے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ممتاز اور اسکی بیوی کنیز کی جائیداد کا تنازعہ عدنان وغیرہ کے ساتھ چل رہا تھا۔گزشتہ روز اسی جائیداد کے سلسلہ میں پنچائت تھی۔ پنچائیت کے بعد گھر جاتے ہوئے مخالفین نے فائرنگ کر کے ممتاز اور اسکی بیوی کنیز کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں