دیپالپور کے افضل سٹیڈیم میں ہونیوالا آل پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ تین دن جاری رہاجس میں سندھ سے چار جبکہ پنجاب سے 16ٹیموں سمیت کل بیس ٹیموں نے حصہ لیا اس سلسلے کا فائنل میچ الفرید کلب ساہیوال اور عثمان کلب لاہور کے مابین ہوا جس میں شائقین کو انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم فتح نے الفرید کلب ساہیوال کے قدم چومے جس نے عثمان کلب کو ایک پوائنٹ سے شکست دے دی۔فائنل کے مہمانان خصوصی میں چیئرمین بلدیہ میاں فخرمسعود بودلہ،میاں بلال عمر بودلہ،صدر انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی دیپالپورملک قاسم علی جانی،چوہدری سلیم جٹ سرا اور ملک شاہ بہرام مون شامل تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے آخر میں ونر ٹیم الفریدکلب ساہیوال کے کپتان محمدحمید کو بیس ہزار روپے نقد، ٹرافی اور ایک موٹرسائیکل انعام میں دی گئی جبکہ رنراپ ٹیم عثمان کلب کے کپتان ریاض راجو کو دس ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔
