دیپالپور، سی پی ایل سیزن آٹھ کا ٹائٹل پرنس آف جوڈیشری نے اپنے نام کر لیا 32

دیپالپور، سی پی ایل سیزن آٹھ کا ٹائٹل پرنس آف جوڈیشری نے اپنے نام کر لیا

سپورٹس رپورٹر

دیپال پور،سی پی ایل سیزن 8میں پرنس آف جوڈیشری نے 3ٹائم دفاعی چیمپئین ایس وی ریونیو سٹار دیپال پور کوکانٹے دار مقابلے کے بعد فائنل میچ میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔7اگست سے 21اگست تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں سرفراز علی ایڈیشنل سیشن جج،وسیم حسین سول جج،میاں ارشد علی مہار ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل،میاں منظور احمد ریحان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر بار،چوہدری شاہد حسین کمبوہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نائب صدر بار ایسوسی ایشن دیپال پور،میاں ماجد حسین وٹو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق صدر بار،مرزا فاروق احمد سلفی صدر سٹیمپ وینڈر اینڈ ڈیڈ رائیٹر ایسوسی ایشن دیپال پور،حاجی محمد نواز قمر اور چوہدری محمد سلیم چنڈورنے بطور مہمان خصوصی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد سرور صابر وٹو اٰیڈووکیٹ(مرحوم)میموریل کلرکس پریمئیر لیگ سیزن 8زیر سرپرستی اسسٹنٹ کمشنر مجاھد ظفر میکن، طارق شریف گجر تحصیلدار اور خصوصی تعاون مظہر شیر تحصیل سپورٹس آفیسربمقام کر کٹ گراؤ نڈ سپورٹس حویلی لکھا روڈ دیپا لپورانعقاد پذیر ہوا۔14دن تک جاری رہنے والے خوبصورت ٹورنامنٹ میں کل 7ٹیموں نے جس میں دفاعی چیمپئن ایس وی ریونیو سٹارکے کپتان مدثر حسین بھٹہ اور وائس کیپٹن میاں کلیم اللہ ڈولہ،چیمپئین پرنس آف جوڈیشری،دیپال پور قلندر،نصیب یونائٹیڈ، اعوان سلطان،چشتی سلطان اورمہمان ٹیم جوڈیشری سپر کنگ اوکاڑہ نے شرکت کی۔شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے۔

ٹورنامنٹ میں مین آف دی میچ کی ٹرافیاں اور نقدی انعامات کی بارش رہی،جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ دفاعی چیمپئن ایس وی ریونیو سٹارکے مایہ ناز آل راؤنڈر رائے اسد علی کھرل،ٹورنا منٹ کے بیسٹ بیسٹمین چیمپئین پرنس آف جوڈیشری کے عامر راجو قرار پائے۔بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پرمہمانان خصوصی نے بانی و چیئر مین کلرکس پریمئیر لیگ شاہد اکبر چنڈور،آرگنائزر کمیٹی میاں عنائیت حسین چنڈور چیف ایگزیکٹو،وائس چیئرمین محمدقربان بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ٹورنامنٹمیں کلرکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رائے محمداصغرکھرل، نائب صدرعبدالرؤف جوئیہ،جنرل سیکرٹری چوہدری راشد محمود،ملک چاندجوائنٹ سیکرٹری،محمد نعیم ملک فنانس سیکرٹری،حافظ جاوید اقبال سیکرٹری نشرواشاعت،محمد عمران چیف آرگنائزر،نعیم رضوان وکی آرگنائزر،مایہ نا زپلئیرو اوپنرپرنس آف جوڈیشری فیضان تقی،معروف کرکٹراسامہ لطیف پیسر،محمد عامر شہزاد چنڈور،محمد عرفان قمر،محمد علی عاشق،محمد اظہر صدیق، بابر شہزاد،محمد آصف کلرک،محمد فیصل زمان اورعمائدین علاقہ نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں