دیپالپور، یوم آزادی پر منعقد کی گئی تقاریب کا مختصر احوال
رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
دیپالپورمیں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا اس سے سلسلے میں بڑی تقریب میونسپل کمیٹی دیپالپور میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن مہمان خصوصی تھے تقریب میں پولیس اور ریسکیو کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی ۔دوسری تقریب ریسکیو دفتر میں ہوئی جہاں جگنو ویلفیئر فاونڈیشن اور ریسکیو 1122 نے چھہترویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور پرچم کو سلامی دی گئی۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ٹرک ریلی نکالی جس کی قیادت صدر گڈز ٹرانسپورٹ جاوید وٹو نے کی ۔
ریاض الجنة میں بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی اور نوجوان سکالر حافظ حسان صدیقی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس کے علاوہ گورنمنٹ کالونی دیپالپور رضی خلیل سپیشل ایجوکیشن سکول میں خوبصورت تقریب منعقد کی گئی جس میں رب نواز ثاقب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل دیپالپور ، حاجی اعجاز احمد پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دیپالپور ، مطیع اللہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر دیپالپور اور متعدد شخصیات نے شرکت کی۔