دیپالپور،110 سالہ معمر خاتون حصول انصاف کیلئے دربدر

ایک سو دس سالہ معمرخاتون حصولِ انصاف کیلئے دربدر ہوگئی،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کا کلرک ایک لاکھ روپے رشوت نہ دینے پر خوار کر رہا ہے، خیراں بی بی تفصیلات کے مطابق دیپالپور کی 110سالہ معمر خاتون حصول انصاف کیلئے اے سی آفس دیپالپور میں کھاتے کھاتے رُل گئی ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خیراں بی بی نے کہا کہ دفترکے عملہ کو میری بزرگی پر بھی ترس نہ آیا اوراے ڈی سی آر اوکاڑہ کی جانب سے بیع نامہ کرنے کے واضح احکامات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ملک محمدافضل کے کلرک نے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کر لی جو کہ ادانہ کرنے پرمجھے مسلسل خوار کیا جا رہا ہے۔خیراں بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب اورکمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button