دیپال پور،مرکزتوحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ میں تحصیل دیپالپور کے علماء وعمائدین کا اجلاس،الحاج حافظ محمدشعبان صدیقی کی زیرصدارت بسلسلہ محفل حمدونعت ہاکی گراؤنڈساہیوال بھرپور شرکت کاعزم۔میزبان محفل وچیئرمین بزم حسان پاکستان مولانا شاہدعمران عارفی نے علما ء کرام اور معززین شہر کوخصوصی دعوت دی اورکہا کہ20 اکتوبربروزہفتہ کی اس تاریخ ساز ،فقیدالمثال اور روح پرور محفل حمدونعت میں پنجاب بھرسے عشاق رسولﷺ قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے محفل نعت میں پاکستان بھر سے معروف قراء کرام ،شعرای عظام اور بزرگان دین واولیاء کرام تشریف لائیں گے محفل حمدو نعت کا مقصد سیدالکونین حضرت محمدﷺ کی مدحت اور صحابہ کرامؓ کی شان کو عام کرنا اور قلوب کو معطر کرنا ہے اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب ،معروف سماجی ومذہبی شخصیت الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی ،مفتی غلام محمود انور،قاری سعید احمد عثمانی،صاحبزادہ مولانا محمدحسان صدیقی،سید اطہرمحمود بخاری، مولانا ظفراقبال،صاحبزادہ حافظ محمد سلمان صدیقی،مفتی لیاقت علی،حافظ عمربن عبدالعزیز،حافظ عظیم اشرف،حافظ محمد اشرف،پروفیسر نعیم اشرف،حافظ محمدفرقان،قاری محمد اشرف مٹھا،علی نقاش ،حافظ محمدشعیب سمیت دیپالپوراور وگردونواح سے کثیر تعداد میں علماء کرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی،حافظ محمد شعبان صدیقی نے تحصیل بھرکے علماء کرام کی طرف سے بھرپور انداز سے قافلوں کی صورت میں شرکت کی یقین دہانی کروائی جس پر میزبان محفل نے شکریہ ادا کیا.
