saanp k dasne se khatoon halak 599

دیپالپور،25 سالہ خاتون مبینہ طور پر سانپ کے ڈسے جانے سے جاں بحق

دیپالپور کے نواحی علاقے شیرگڑھ میں 25 سالہ خاتون کو سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی اور اس کو فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور رستے میں ہی دم توڑ گئی.جاں بحق ہونے والی خاتون نسیم بی بی کے شوہر قاضی شرافت نے بتایا کہ نسیم بی بی کو صحن میں سانپ نے ڈس لیا جس کو ہم نے موقع پر ہی ماردیا مگر میری بیوی نہ بچ سکی.دوسری جانب نسیم بی بی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے خاوند قاضی شرافت نے قتل کیا ہے کیوں کہ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی اور اب دونوں کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا.تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا.واقعے کی تفتیش کے بعد ہی ہم اس بارے اپنا موقف دے سکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں