دیپالپور,آگ میں جھلس جانے کے باعث ماں جاں بحق،بیٹا بیٹی شدید زخمی،ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو لاہور رمنتقل کردیا تفصیلات کے مطابق دیپال پور کے نواحی گاؤں چورا مانیکا میں دیا جلاتے ہوئے گھر میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود تین افراد جھلس کر زخمی شدیدہوگئے ۔ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ماں جاں بحق ہو گئی جبکہ بیٹا اور بیٹی کو لاہور ریفر کردیا گیا۔جھلس کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی ۔ریسکیو رضاکاروں نے گھر میں لگی آگ پر قابو پایا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو لاہور ریفر کئے گئے بیٹا اور بیٹی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
