depalpur arazi record center employees onprotest 410

دیپالپوراراضی ریکارڈ سنٹرآفیشلزکاحکومت کوالٹی میٹم

دیپالپور اراضی ریکارڈ سنٹر آفیشلز نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی اس دوران دفتر میں کام بند رہا اور دوردراز سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اراضی ریکارڈ سنٹرآفیشلز نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو میں بتایا کہ اپنی عمر کا بہترین حصہ عوام کی خدمت کرنے کے باوجود ہ میں اپنی ملازمت کا کوئی اعتبار نہیں کہ کس وقت ہ میں نکال باہر کیا جائے ۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہ میں فوری مستقل کیا جائے اور ہ میں وہ تمام مراعات دی جائیں جو ایک مستقل سرکاری ملازم کو دی جاتی ہیں علاوہ ازیں انہیں فردات و نقولات پر کمیشن بھی دیا جائے ۔ تمام مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تین دن کے اندر ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے ورنہ پورے صوبے میں مستقل اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں