depalpur urban sub division on top in recovery 697

دیپالپوراربن سب ڈویژن نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا.

بجلی چوری کے خلاف اربن سب ڈویژن کی کاروائیاں جاری ہیں آج اس سلسلے میں ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے حسب معمول اپنی نگرانی میں چیکنگ کی اس آپریشن کے دوران پانچ سو کے قریب میٹرز چیک کئے گئے جس میں سے دس صارف بجلی چوری میں ملوث نکلے جن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے.اس موقع پر اوکاڑہ ڈائری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے یہ بھی بتایا کہ واپڈا کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کامیاب آپریشنز،لائن لاسز میں ریکارڈ کمی اور انتہائی شاندار ریکوری کے باعث دیپالپور اربن سب ڈویژن تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہونے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے.ایس ڈی او اربن سب ڈویژن میاں طارق بشیرکا کہنا تھا کہ ماہ اپریل میں اربن سب ڈویژن کی کمپیوٹر میٹرز کی ریکوری نناوے فیصد جبکہ ٹیوب ویل کنیکشنز کی ریکوری سوفیصد رہی اور اسی باعث ہماری سب ڈویژن پوری تحصیل میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے.علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ اس ماہ ایک سو پندرہ بجلی کے نئے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں جبکہ دو سو دس خراب میٹرز کو بلا معاوضہ تبدیل کیا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ انشااللہ مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا.انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی اور بجلی چوری سے اجتناب ہی ایک ایسی صورت ہے جس سے ہم بلاتعطل بجلی سے مستفید ہوسکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں