anjuman talba islam ki 52 anniversary 631

دیپالپور,انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام ”تجدیدعہدوفا”تربیتی ورکشاپ منعقد

دیپالپور,انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام ”تجدیدعہدوفا”ورکشاپ منعقد،ملک عجاز الرحمان مہمان خصوصی،طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام کے 52ویں یوم تشکیل کے موقع پر سابق ضلع ناظم انجمن طلباء اسلام ملک اعجاز الرحمان کی رہائشگاہ پرانجمن طلباء اسلام دیپالپور کے زیراہتمام کالج ناظم عثمان علی چھچھر کی صدارت میں تجدیدعہدوفا کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سابق ضلع ناظم اوکاڑہ ملک اعجاز الرحمان،سابق ضلع ناظم الحاج نوازقمر رزاقی،سابق ضلع نائب ناظم حافظ ظفرالحق اورمحمدشفیق چنڈورتھے جبکہ دیپالپور سٹی کے ذمہ داران اور طلباء کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔تقریب میں انجمن طلباء اسلام کی تاریخ اوراسلامی نظام کیلئے جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں