آج کا دن اوکاڑہ پر بہت بھاری رہاہے جس روز مختلف حادثات ہوئے ہیں جن کی تفصیلات سے ہم آپ کو اوکاڑہ ڈائری پر آگاہ رکھ رہے ہیں آج سہ پہر بھی ایسا ہی ایک اور واقعہ نواحی گاؤں 18 جی ڈی کے قریب جبوکہ روڈپرپیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں گھر پہنچنے پر علاقے میںکہرام مچ گیا.اسی طرح دوسرا واقعہ دیپال پور قصورروڑ پٹرولنگ چوکی قلعہ سوندہ سنگھ کے نزدیک ہوا جب ایک کاراورموٹرسائيکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال دیپالپور پہنچادیا.
