دیپالپوراوکاڑہ،مختلف واقعات میں بچےاورخاتون سمیت چارافرادجاں بحق
چھ اکتوبر کا دن حجرہ،بصیرپور،رینالہ اوراوکاڑہ کیلئے اچھا نہیں گزرا جہاں پیش آنیوالے مختلف حادثات میں چار افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے.دیپالپور کے نواحی علاقے بصیرپور میں گھریلوناچاقی پر خاوند نے اپنی بیوی کو فائرنگ کے کے قتل کردیا.اہل علاقہ نے بتایا کہ خاوند عبدالرؤف کا اپنی بیوی کیساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کا یہ افسوسناک انجام ہوا ملزم اپنی بیوی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا.دوسرے واقعے میں اوکاڑہ کے علاقے 30/2Rمیں شفیق نامی نوجوان دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا اطلاع پر تھانہ صدر اوکاڑہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش کو قبضہ میں لے کر تحققات کا آغاز کردیا ہے.اسی طرح رینالہ میں لین دین کے تنازعہ پرہونیوالی لڑائی میں ایک شخص مکہ لگنے سے جان کی بازی ہارگیا.اوکاڑہ ڈائری کو ملنے والی معلومات کے مطابق یٰسین نامی شخص نے اشرف سے کچھ رقم لینی تھی جو اس نے اشرف سے واپس مانگی تو ان کا جھگڑا ہوگیا جو ہاتھا پائی تک پہنچ گیا اسی دوران یٰسین نے اشرف کو مکہ مارا جو اس کے دل پر لگا اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا دوبارہ اٹھ نہ سکا.رینالہ خورد پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے.چوتھے واقعے میں حجرہ شاہ مقیم کے علاقے خان بہادر میں ایک بچہ پستول کی گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگیا.بتایا گیا ہے کہ خان بہادر کے رہائشی غلام محمد کا لوڈ پستول اس کے بیٹوں سہیل اور عاصم علی نے اٹھالیا اور کھیلنے لگ گئے اسی دوران ہی اس کی گولی چل گئی جو پانچ سالہ عاصم کو لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.