okara depalpur road brutel accident 3 killed 414

دیپالپوراوکاڑہ روڈ پرخوفناک حادثہ،باپ،بیٹا اور بیوی جاں بحق

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک اندوہناک واقعہ کلاس اڈہ کے قریب اسلام آباد فیڈ ملز کے سامنے پیش آیا ہے جس میں31ٹو ایل کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرہوئی جس میں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیوی بھی چلےبسی حادثہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 4 سالہ 6 سالہ بچہ دلاور خاتون شریفاں بی بی شخص کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی جو فتح پور اوکاڑہ کے رہائشی ہیں جبکہ نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں