depalpur okara road accident 1,192

دیپالپوراوکاڑہ روڈ پر خوفناک ایکسیڈنٹ میں میاں بیوی جاں بحق

دیپالپوراوکاڑہ روڈ پر موت کا کھیل جاری،ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق،محمداحمد اپنی بیوی کیساتھ اوکاڑہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تفصیلات کے مطابق دیپالپور اوکارہ روڈ پر اموات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں آج بصیرپور کے رہائشی میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے بتایا جاتا ہے کہ بصیرپور کا رہائشی محمداحمد اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اوکاڑہ جارہاتھا کہ کلاسن اڈہ کے قریب تیز رفتار وین نے انہیں ٹکر ماردی جس سے دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساؤتھ سٹی منتقل کردیا۔ذرائع سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ دونوں میں بیوی عمرہ پر جانا چاہتے تھے اور انہوں نے پاسپورٹ کیلئے اپلائی کر رکھا تھا اور آج پاسپورٹ لینے کیلئے جارہے تھے کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں