دیپالپوراوکاڑہ روڈ کےگڑھے عوام کیلئے وبال جان بن گئے.
قاسم علی…
دیپالپور اوکاڑہ روڈ ون وے نہ ہونے کی وجہ بیشمار جانوں کے ضیاع کا باعث بن چکا ہے اس کیساتھ ہی جو سنگل سڑک ہے اس پر بھی جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جہاں پر ہر وقت پانی بھرا رہتا ہے جس سے نہ صرف ان گڑھوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے بلکہ آئے روز ایکسیڈنٹ کا موجب بھی بن رہے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک روز قبل ہونیوالی ڈکیتی کی بڑی واردات کی وجہ میں بھی ان گڑھوں کا کردار شامل تھا کیوں کہ ان کی وجہ سے گاڑی کو بار بار سپیڈ کم کرنا پڑتی تھی جس کا فائدہ موٹرسائیکل سوار ڈاکووَں نے اٹھایا اور نہ صرف بھاری رقم لے اڑے بلکہ دو افراد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی بھی کردیا ۔ عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کے گڑھوں کو جلد از جلد مرمت کیا جائے تا کہ ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکے اور حادثات میں بھی کمی آسکے ۔
رہی سہی کسر ان گڑھوں میں سیوریج کا پانی نکال دیتا ہے جس سے نہ صرف تعفن پھیل جاتا ہے بلکہ اس سڑک کی ٹوٹ پھوٹ میں دن بدن مزید اضافہ ہوتا رہتا ہے.لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سیوریج کے مسئلے کو حل کردیں اور اس کے بعد ان گڑھوں کی مرمت کروائیں تاکہ انسانی جانوں کا مزید ضیاع روکا جاسکے.