دیپالپوراوکاڑہ میں خونی صبح کا آغاز،مختلف واقعات میں چارافراد جان سے گزرگئے

ضلع اوکاڑہ میں آج دن کا آغازافسوسناک واقعات کیساتھ ہوا جن میں چارافراد جان کی بازی ہارگئے.پہلا واقعہ تھانہ بی ڈویژن کےعلاقہ میں پیش آیاجہاں دیپالپورچوک کے قریب قبرستان سے 50 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی جو پولیس نے تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی.دوسرے واقعہ میں اوکاڑہ نواحی گاوں 31 ڈی میں بیوی نے آشنا کی مدد سے خاوند کو گلا دبا کر قتل کر دیا ہےمقتول کی شناخت محمد صدیق شیخ بعمر 26 سال کے نام سے ہوئی جو مقامی زمیندار کے پاس ملازم تھااوکاڑہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر بیوی کو گرفتار کر لیا جبکہ آشنا فرارہوگیاپولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی.تیسرے واقعہ بصیرپورمیں پیش آیا ہے جہاں منظورنامی شخص کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی معلوم ہوا ہے کہ منظوراحمد ولد نورسمند قوم مھار سکنہ نھال مھاراپنے مویشی کے پاس رات کو سویا کرتا تھا لیکن آج صبح لوگوں نے دیکھا کہ اس کی پھندا لگی نعش لٹک رہی تھی.ایس ایچ او بصیرپورآفتاب احمد صابر موقع پر پہنچ گئے اورنعش کو تحویل میں لےکر تحقیقات شروع کردیں.اسی طرح بصیرپور کے ہی نواحی گاوں پکے نرائن میں پمپ چلاتے کرنٹ لگنے سے مولوی انورنامی نوجوان جاں بحق ہوگیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button