دیپالپور بارایسوسی ایشن میں میاں فخرحیات وٹو ایڈووکیٹ 530ووٹ لے کر فتحیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل میاں محمداحمدوٹو ایڈووکیٹ 440ووٹ لے پائے اس طرح میاں فخرحیات وٹو 90ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب ہوئے ۔ سیکرٹری بار کیلئے چارامیدوار میدان میں تھے تاہم شیخ ضیا الرحمان احمرنے 690ووٹ لے کر سب کو پیچھے چھوڑدیا اور اس کے ساتھ ہی وہ وہ بارایسوسی ایشن کی تاریخ میں سیکرٹری بار کی سیٹ پر 407ووٹوں کی بھاری لیڈ سے جیتنے والے پہلے امیدوار بھی بن گئے ہیں جبکہ اس سیٹ پر دیگر امیدواران رانا عاصم خلیل خان ایڈووکیٹ 163 ،بلال لطیف چوہان74 اور شوکت علی قریشی ایڈووکیٹ 37ووٹ لینے میں کامیاب ہوسکے ۔ اس کے علاوہ نائب صدر پر رانا محمدنواز ایڈووکیٹ 618ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے جبکہ ان کے مقابلے میں چوہدری ذولفقار علی قادری 191 اور چوہدری سجاد ایڈووکیٹ 146ووٹ حاصل کرسکے ۔ جوائنٹ سیکرٹری شپ کیلئے عزادار حسین رضا ایڈووکیٹ 565ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابل محمداسحاق اعجاز ایڈووکیٹ 396ووٹوں تک پہنچ سکے ۔ یادرہے اس سے قبل شیخ محمداعجاز ایڈووکیٹ اور مرزا محمدکاشف ایڈووکیٹ بلامقابلہ فنانس سیکرٹری اور لائبریری انچارج بارایسوسی ایشن منتخب ہوچکےتھے ۔
