candidate depalpur bar assosation syed altaf bukhari 292

دیپالپوربارایسوسی ایشن کےجملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،سیدالطاف حسین بخاری

دیپالپور بارایسوسی ایشن کے امیدوار برائے صدر سیدالطاف حسین بخاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انشااللہ وہ منتخب ہوکر دیپالپور بارایسوسی ایشن کے جملہ مسائل جلد از جلد حل کریں گے جن میں نوجوان وکلاء کو چیمبرز کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ بار کی لائبریری کو اپ ڈیٹ اور احاطہ کچہری کومزید محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔یادرہے سیدالطاف حسین بخاری ایڈووکیٹ تقریباََ تین دہائیوں سے شعبہ وکالت کیساتھ منسلک ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں وکلاٗ کی اکثریت کی حمائت حاصل ہے انشااللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.