justice sajid mehmood sethi in depalpur bar association oath ceremony 894

دیپالپوربارایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب کا احوال

دیپالپوربارایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، مہمان خصوصی مسٹر جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی لاہور ہائیکورٹ لاہور نے حلف لیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ مسٹر ریحان بشیر ،ممبر پاکستان بار کونسل میاں محمد شفیق بھنڈارہ ،DPOاوکاڑہ اطہر اسماعیل ، ASJ(I)رفاقت علی گوندل ، اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور تبریز صادق مری ، چیئرمین بلدیہ میاں فخر مسعود بودلہ ، تحصیلدار رانا امجد محمود ، صدر بار ایسوسی ایشن پاکپتن محمد اکرم ، ڈی ایس پی دیپال پور سرکل انعام الحق کی خصوصی شرکت ، تقریب حلف برداری سے قبل مہمان خصوصی مسٹر جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ایوان عدل کا افتتاح کیا اور پودا لگایا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی لاہور ہائیکورٹ لاہورنے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ عہدیداران و ممبران بار ایسوسی ایشن حلف کی پاسداری کرتے ہوئے سائلین کو جلد انصاف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے اور قانون و آئین کی حکمرانی کا خیال رکھیں گے انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل میرے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا جوڈیشل کمپلیکس کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے ،موجودہ دیپال پور بار میں تقریبا 22ججز کام کر رہے ہیں ،باقاعدہ کورٹس نہ ہونے کی وجہ سے اہلکاروں کے کمروں میں کورٹس روم بنا دیے گئے ہیں جبکہ وکلاء کی تعداد کے مطابق چیمبر بھی نہ ہیں یہ ایک اہم مسئلہ ہے ،میری اولین ترجیح ہو گی کہ میرا تعاون آپ کے ساتھ رہے ،جوڈیشل کمپلیکس کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس حوالہ سے حکومت پاکستان سے بھی بات کریں گے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ مسٹر ریحان بشیرنے کہا کہ ہم سائلین کے مسائل کے حل کیلئے اشتراک اور ہم آہنگی سے مصروف عمل ہیں ،ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ نظام عدل کیلئے معاون ثابت ہوں ،ممبر پاکستان بار کونسل میاں محمد شفیق بھنڈارہ نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،دیپال پور بار اور رینالہ خورد بار ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کی قیادت میں احسن طریقہ سے کام کر رہی ہیں یہاں کے وکلاء انتہائی فرض شناس ہیں ،بار اور بینچ میں اچھی ریلیشن شپ ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی خود احتسابی کی بھی اشد ضرورت ہے ،صدر بار ایسوسی ایشن سید الطاف حسین بخاری ، جنرل سیکرٹری میاں عدنان سرور وٹو ایڈووکیٹ نے کہاکہ دیپال پور شہر تاریخی اہمیت کا حامل ہے بر صغیر کا محافظ قلعہ اور صوبائی دارالخلافہ رہ چکا ہے ،یہاں قد آور معتبر وکلاء نے جنم لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ انہیں نامور وکلاء کی نمائندگی بخشی ، 1200سے زائد وکلاء یہاں خدمات انجام دے رہے ہیں ،نوجوان وکلاء کے پاس چیمبر نہیں ہیں ،سینئر وکلاء کے چیمبرز میں 10/12وکلاء کام کر رہے ہیں ،میرا خواب ہے کہ نوجوان وکلاء کو نئے جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبرز دلا سکوں ،اس حوالہ سے اپنے نوجوا ن وکلاء کوجلد ہی خوشخبری سناؤں گا،اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کی جانب سے واٹر فلٹر پلانٹ کا اعلان کرنے پر اپنی اور وکلاء کی طرف سے شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر غلام مرتضیٰ چشتی ایڈووکیٹ ،شیخ محمد سرور جاوی ایڈووکیٹ ، محمد اکرم ٹیپو ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں