دیپالپور،مضرصحت گوشت کھانے سے پچاس افراد کی حالت غیر ہوگئی،متاثرین کا تعلق تاراسنگھ سے تھا ،پولیس نے ملزمان گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاؤں تاراسنگھ میں مضرصحت گوشت کھانے سے پچاس سے زائدافراد ہسپتال جاپہنچے ۔ مریضوں نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ گاؤں میں عبدالستار،محمدبشیر،محمدعمران اور محمدریاض سے خریدا گیا گوشت ان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا ۔ لوگوں نے بتایا کہ کئی مریض مقامی ڈاکٹروں اور اوکاڑہ بھی چلے گئے ہیں اور کچھ مریض ٹی ایچ کیو آئے ہیں اس ہنگامی صورتحال پرڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کے حکم پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ جبکہ تھانہ سٹی دیپالپور نے کاروائی کرتے ہوئے ریاض اور عبدالستارکو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں
