دیپالپور,ریسکیواور جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے پر واک

دیپالپور,ریسکیواور جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے پر واک،ریسکیو 1122نے تربیتی سیشن میں شہریوں کو فرسٹ ایڈ پر آگاہی دی تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ریسکیو1122کی ٹیم اورجگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے منایا۔ریسکیو 1122کے عملہ نے تربیتی سیشن میں بتایا گیا کہ خون کے ضیاع اور ہارٹ اٹیک کی صورت میں فوری طور پر کس طرح فرسٹ ایڈ فراہم کر کے انسانی جان کو بچانے میں مدد دی جا سکتی ہے۔بعد ازاں ریسکیو انچارج میاں ندیم جتالہ اور چیئرمین جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن علی جگنو کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی۔


اس موقع پر ریسکیو انچارج دیپالپور ندیم جتالہ نے اوکاڑہ ڈائری کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 پانچ ستمر سے دس ستمبر تک فرسٹ ایڈ ڈے سے متعلق آگاہی دے رہی ہے اور اس سلسلے میں سکول و کالجز اور پبلک مقامات پر اسی طرح تربیتی سیشنز منعقد کئے گئے ہیں تاکہ ہر شہری کسی بھی ہنگامی صورت میں ابتدائی طبی امدادفراہم کر کے انسانی جان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

world first aid day

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button