دیپالپورسپرلیگ،سپرسکسراورالوحید وارئیرز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
رپورٹ:قاسم علی
دیپالپور کے افضل منی سٹیڈیم میں پول بی کے میچز بھی مکمل ہوگئے ہیں جن میں دیپالپور سپرسکسر اور الوحیدوارئیرز کی ٹی میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرگئی ہیں ۔ پہلا میچ دیپالپور سپرسکسر اور دیپالپور بادشاہ کے مابین کھیلا گیا جس میں سپرسکسر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے داوَدپٹھان،اکبربھولی اور خرم چکوال کی جارحانہ بلے بازی کے باعث 117رنز بنائے ۔ جواب میں ٹیم بادشاہ کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور بمشکل 67رنز تک ہی پہنچ پائی اس طرح یہ میچ 58رنز سے جیت کردیپالپور سپرسکسر نے اپنی جگہ سیمی فائنل میں پکی کرلی ۔
دوسرا میچ دیپالپور وارئیرز اور مزمل نائٹ رائیڈر کے درمیان تھا جس میں مزمل نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کی اور چھ اوورز میں 97رنز بنائے اس میچ میں مزمل کامونکی اور صنم اقبال نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر وارئیرز کے زیبی بٹ،ناصرپٹھان اور نعمان کوبرا نے یہ ہدف با آسانی حاصل کرلیا ۔
تیسرا میچ مزمل نائٹ رائیڈرز اور دیپالپور بادشاہ کے مابین کھیلا گیا ۔ مزمل نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 127رنز بنائے اس میچ میں مزمل کامونکی نے 9چھکوں کی مدد سے 64رنز سکور کئے ۔ جواب میں بادشاہ کی ٹیم صرف 47رنز ہی بنا پائی اور 80رنز سے یہ میچ ہارگئی ۔
پول بی کا آخری میچ دیپالپور سپرسکسر اور الوحیدوارئیرز کے مابین تھا یہ ایک غیراہم میچ تھا کیوں کہ دونوں ٹی میں سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی تھیں ۔ بہرحال اس میچ میں سپرسکسر نے خرم چکوال کے 46رنز کی بدولت 99رنز بنائے جواب میں الوحیدوارئیرز کی ٹیم زیبی بٹ کی عدم موجودگی اور ناصرپٹھان کے صفر پر آوَٹ ہونے کی وجہ سے صرف 45رنز تک ہی پہنچ پائی اس طرح سپرسکسر یہ میچ 54رنز سے جیت گئی ۔