دیپالپورسپرلیگ،پہلےروز کھیلےجانیوالے میچز کا احوال

رپورٹ:قاسم علی

دیپالپور سپرلیگ سیزن ون کا آغاز تیس ستمبر سے ہوگیا ۔ افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹرز عبدالرزاق اور مشتاق احمد نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلع بھر کے عوامی نمائندگان سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے آئے ہوئے تھے ۔ پہلا میچ دیپالپور لائنز اور طاہریونائٹڈ کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں طاہریونائٹڈ نے ایک یکطرفہ مقابلے دیپالپور میں لائنز کو شکست دے دی ۔ اس میچ میں طاہریونائٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں 129رنز بنائے جس کے جواب میں دیپالپور لائنز کی ٹیم محض 71رنز بنا سکی ۔ اس طرح طاہر یونائٹڈ نے یہ میچ 58رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا ۔ اس میچ کی خاص بات چھوٹا وکی کے گیارہ چھکے تھے جو انہوں نے گراوَنڈ کے چاروں اطراف کھیل کر شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔ 

دوسرا میچ گنگز الیون اور دیپالپور تھنڈر کے درمیان ہوا جس میں کامیابی نے دیپالپور تھنڈر کے قدم چومے ۔ پہلے میچ کی نسبت یہ ایک لو سکورنگ میچ تھا جس میں کنگز الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے68رنز سکور کئے جس کے جواب میں سیدعرفان عباس نے مایہ ناز بلے تیمورمرزا کو صرف 3 رنز پر آوَٹ کرکے خطرے کی گھنٹی بجائی تاہم اس کے بعد عمر بھیا اور طاہری پنڈی نے مزید کسی نقصان کے سکور پورا کرکے میچ اپنے نام کرلیا ۔ اس میچ میں عمر بھائی نے پانچ چھکوں کی مدد سے 38جبکہ طاہری پنڈی نے تین چھکوں کیساتھ 24رنز بنائے ۔ 

ڈی ایس ایل کا تیسرا مقابلہ دیپالپور لائنز اور کنگز الیون کے درمیان ہوا جس میں دیپالپور لائنز نے چاروکٹوں کے نقصان پر 80رنز بنائے جو کنگز الیون نے با آسانی پانچویں اوور میں پورے کرلئے یوں دیپالپور لائنز پہلے روز کے دونوں میچز بری طرح ہارگئی ۔ 

چوتھے میچ میں ایک بار پھر طاہریوناءٹڈ نے مخالف ٹیم دیپالپور تھنڈر کی خوب دھلائی کی اور چھ اوورز میں 130رنز کا مجموعہ کھڑا کردیا جو کہ دیپالپور تھنڈر عبور نہ کرسکی اور صرف 84رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ اس میچ میں احسن چٹا اور چھوٹا وکی نے ایک بار پھر اپنی کلاس دکھاتے ہوئے دیپالپور تھنڈر کے تمام باوَلرز کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا ۔ احسن چٹا نے سات چھکوں کی مدد سے 56اور چھوٹا وکی نے 9چھکوں کیساتھ 67رنز سکور کئے ۔ 

یوں پہلے روز دیپالپور تھنڈر اور کنگز الیون کوایک ایک میچ میں کامیابی ملی، دیپالپور لائنز اپنے دونوں میچز ہارگئی جبکہ پہلے روز کی چیمپئن ٹیم طاہر یونائٹڈ رہی جواپنے دونوں مقابلوں میں سرخرو رہی ۔ یاد رہے طاہر یوناءٹڈ نے ایک ہی روز کے اپنے دونوں میچز میں 129اور 130رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جو ڈی ایس ایل میں شائد ہی ٹوٹ سکے ۔ 

New Pages at Social Wall

Connect with us

Facebook

Twitter

Google +

RSS

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button