دیپالپورسپرلیگ پول بی،دوسرے روزکے تمام میچز کی تفصیلی رپورٹ

رپورٹ:قاسم علی

دیپالپور سپرلیگ افضل منی سٹیڈیم میں جاری ہے جہاں پول بی کے دوسرے روز چار میچز کھیلے گئے ۔ پہلا میچ دیپالپور سپرسکسر اور مزمل ناءٹ رائیڈرز کے مابین کھیلا گیا جس میں سپرسکسر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126رنز سکور کئے اس مجموعے میں خرم چکوال کے دھواں دھار 81رنز بھی شامل تھے جنہوں نے اس اننگز میں گیارہ چھکے بھی رسید کئے ۔ جواب میں مزمل ناءٹ رائیڈرز کی ٹیم 75رنز تک ہی پہنچ پائی ۔ یوں دیپالپور سپرسکسر یہ میچ 51رنز سے جیت گئی ۔ 

دوسرا میچ الوحید وارئیرز اوردیپالپوربادشاہ کے درمیان تھا ۔ یہ میچ ناصر پٹھان اور زیبی بٹ کی انتہائی جارحانہ بلے بازی کے باعث شائقین ہمیشہ یادرکھیں گے ۔ دونوں بلے باز اوپنر آئے اور آوَٹ ہوئے بغیر مسلسل چھ اوورزتک بادشاہ باوَلرز کو چھکے مارتے اور ان کے چھکے چھڑاتے رہے ۔ ناصر پٹھان نے اپنی اننگز میں 9چھکوں کی مدد سے 72اور زیبی بٹ نے 7چھکوں کیساتھ 56رنز بناکر وارئیرز کا ٹوٹل138رنز تک پہنچا دیا ۔ یوں نہ صرف ڈی ایس ایل کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم ہوا بلکہ یہ اس ایونٹ کا سب سے بڑا ٹارگٹ بھی بن گیا ۔ جواب میں بادشاہ کی ٹیم میں بھولا کے علاوہ کسی نے کوئی خاص مزاحمت نہیں کی اور یوں الوحید وارئیرز نے یہ میچ 67رنز سے اپنا نام کرلیا ۔

تیسرا مقابلہ دیپالپور بادشاہ اور سپرسکسر کے درمیان تھا جس میں بادشاہ کے بلے بازوں نے بلے بازی کے جوہر دکھائے اور حافظ عاقب بھولا کے 60رنز کی نمایاں کارکردگی کیساتھ 113رنز بنائے جواب میں سپرسکسر نے بھی سکور کو چیز کرنے کی پوری کوشش کی مگر خرم چکوال کے ساتھ کوئی دوسرا بیٹسمین ٹک نہ پایا ۔ یوں سپرسکسر یہ میچ 12رنز سے ہارگئی ۔ 

چوتھامیچ مزمل ناءٹ رائیڈرز اور الوحید وارئیرز کے مابین تھا جس میں مزمل ناءٹ رائیڈرز نے اپنی بیٹنگ میں مزمل کامونکی کے پچاس رنز کی مدد سے 70رنز سکور کئے جو الوحید وارئیرز نے چوتھے اوور میں ہی پورے کرڈالے ۔ اس میچ میں بھی زیبی بٹ اور ناصر پٹھان نے حسب سابق شاندار بلے بازی کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button