shah yakka mai barish se makan gir gia 532

دیپالپور,شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے چارافراد شدید زخمی

دیپالپور,شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے چارافراد شدید زخمی ،محمدیوسف اہل خانہ کیساتھ سویا ہوا تھا کہ یہ حادثہ پیش آگیا،ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں شاہ یکہ کے قریب بوطی والامیں موسلادھاربارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کی وجہ سے مالک مکان محمدیوسف ،اس کی بیوی اقبال بیگم اور ان کے دوبچے شدیدزخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ریسکیو 1122کو دینے کیلئے بارہا کال کی گئی مگر ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا جس پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ پہنچادیا تاہم محمدیوسف کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور ریفرکردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں