depalpur premier league first semi final 992

دیپالپورقلندرزمدثرسپرکنگ کو روندتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی،میچ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پڑھئے

تحریر:قاسم علی…
پہلا سیمی فائنل دیپالپور قلندرز اور مدثرسپرکنگ کے مابین ہواجس میں قلندرز نے ٹاس جیت کر مدثر سپرکنگ کوبیٹنگ کی دعوت دی ۔
تیسر ے اوورکی پانچویں گیند پراسدشاہ کو رن آؤٹ قراردیا گیا تو مدثرسپرکنگ نے اس آؤٹ کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا اور اپنی ٹیم کو باہر لے گئے تاہم اس موقع پر دیپالپورقلندرز کے اونرملک شہزاد نوناری نے مدثرکنگ کا مطالبہ مانتے ہوئے اسدشاہ کو دوبارہ کھیلنے کا موقع دیا مگر اس کے باوجود وہ زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکے اور وہ کلین بولڈ ہوگئے ۔اس کے بعد آغاشفیع بیٹنگ کیلئے آئے تو انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اونچے سٹروک کھیلے مگر ان کی قسمت کہیں یا کہ قلندرز کی ناقص فیلڈنگ کہ دومسلسل کیچز چھوڑ دئیے گئے جو چوکوں میں تبدیل ہوگئے ۔آغاشفیع نے قلندرز کی طرف سے دئیے گئے مواقعوں کو ضائع نہیں کیا اور پانچویں اوور میں طاہری پنڈی کو تین چھکے جڑدئیے اس کیساتھ چوتھی گیند پر داؤود پٹھان جیسے کھلاڑی کا کیچ بھی ڈراپ کردیا گیا اور چھٹی بال پر داؤود نے پھر چھکا لگاکر سکور 79تک پہنچادیا ۔ آخری اوور مقامی کھلاڑی زمان کھبا نے کیا اور صرف دس رنز دئیے اور یوں قلندرز کو جیتنے کیلئے 89رنز کا ٹارگٹ ملا قلندرز کی جانب سے انتہائی ناقص فیلڈنگ دیکھنے میں آئی اور اس کے فیلڈرز نے سات کیچزڈراپ کئے ۔ قلندرز کی جانب سے تیمورمرزا اور وسیم لیفٹی نے اننگ کا آغازکیاتو عمر پیسرکی پہلی تینوں گیندوں کو تیمورمرزا بالکل سمجھ نہ پائے لیکن یہ کسر تیمور نے اگلی دونوں گیندوں پر چھکے لگاکر نکال دی اور پہلے اوور میں سکور 15رنز ہوگیا دوسرے اوور کی پہلی دونوں گیندوں پر دو،دوسکور بنے جبکہ تیسری بال کو وسیم لیفٹی نے چھ رنز کیلئے اچھال دیادواوورز کے اختتام پر سکور 33تک پہنچ گیا ۔تیسرے اوور میں تیمورمرزانے دوچھکوں کی مددسے سکور 48رنز تک پہنچادیا۔چوتھے اوور کا آغاز وسیم لیفٹی کے چھکے سے ہوادوسری گیند پرایک رن بنا تیسری گیند نوبال ہوئی جس پر ملنے والی فری ہٹ کا پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیمورمرزا نے چھکا لگادیایہی نہیں بلکہ اس کے بعد مزید تین چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو جیت کی دہلیز پر پہنچادیا اور اس کے بعد ایک چوکے نے قلندرز کو گراؤنڈ میں دھمال کا موقع فراہم کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں