dr amjad waheed daula 863

دیپالپور,قیام پاکستان خالصتاََعوامی جدوجہد کا نتیجہ ہے،ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ

معروف سکالر اور سیاسی رہنما پروفیسر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے دیپالپور میں جشن آزادی کے حوالے سے ہونیوالی مختلف تقاریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خالصتاََ عوامی جدوجہد کے نتیجہ میں قائم ہوااور اس کے استحکام و روشن مستقبل کیلئے عوام کو اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ 14اگست 1947ء کو نہ صرف برصغیر میں ایک علیحدہ اور خودمختار مملکت وجود میں آئی بلکہ اس علاقے میں برطانوی راج کا بھی خاتمہ ہوا۔اس طرح عوامی جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں برطانوی راج سے آزادی بھی ملی اور انڈیا سے ایک علیحدہ ملک بھی ملا ۔قیام پاکستان کے بعد ہرسال 14اگست کوہم ان دو آزادیوں کی یادگار کے طورپر مناتے ہیں ۔ایک تیسری طرح کی بھی آزادی ہے کہ جس کی جدوجہد ہم پچھلے اکہتر برس سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ہمیں ہر 14اگست کو اکہتر برس سے جاری رہنے والی اس عوامی جدوجہد کی یادگار کے طور پر بھی منانا چاہئے اورہمیں ان اکہتر برس میں آزادی اظہار کی روایت کو زندہ رکھنے والوں کو بھی یادرکھنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں