دیپالپور, حکومت کی جانب سے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے سلائی کڑھائی اور اس جیسے دیگر تربیتی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں جن کے تحت گورنمنٹ مختلف اداروں میں خواتین کو نہ صرف فنی تربیت فراہم کرتی ہے بلکہ انہیں وردیا ں اور وظائف بھی دئیے جاتے ہیں اور کورس کے مکمل ہونے پر انہیں اپنا کام شروع کرنے کیلئے مفت مشینیں بھی دی جاتی ہیں دیپالپور میں بھی وزڈم کالج کچہری چوک میں سکل ڈویلپمنٹ فنڈکے تحت یہ پروگرام جاری ہے جس کے تحت پندرہ سو روپے ماہانہ اور ٹریننگ دی جاتی ہے مگرگزشتہ روز جب مانیٹرنگ انچاج سکل ڈویلپمنٹ فنڈ پنجاب وقاص احمد دیپالپور وزڈم کالج آئے تودسمبر میں ٹریننگ سے فارغ ہونیوالی خواتین نے انہیں شکائت کی کہ انہیں تاحال مشینیں فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی وظائف مہیا کئے گئے ہیں اس موقع خواتین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں مکمل ہونے والے کورس کے بعد مقامی کالج انتظامیہ نے ہمیں پندرہ سو ماہوار کے حساب سے تین ماہ کی رقم اداکرنی تھی اور کڑھائی کی مشینیں بھی دینا تھیں اس دوران لاہور سے ٹیم نے کنفرمیشن کیلئے دیپالپور وزڈم کالج کا وزٹ کیا تو ہمیں بلا کر یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ وہ چیکنگ ٹیم کو یہ کنفرم کردیں کہ انہیں مشینیں مل گئی ہیں جب افسران چلے جائیں گے تو ہم آپ کو مشینیں دے دیں گے اس لئے ہم نے افسران کو کہہ دیا کہ ہمیں مشینیں اور وظائف مل گئے ہیں ان کے جانے کے بعد مقامی انتظامیہ پھر مکر گئی اس کے بعد دوسری مرتبہ بھی ایسا ہی کیا گیا مگر آج جب وقاص صاحب دورہ پر آئے تو ہم نے حقیقت ان کے سامنے رکھ دی ہے جس پر انہوں نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے.
