baldia depalpur meeting news 617

دیپالپور,میونسپل کمیٹی دیپال پور کا اجلاس زیر صدارت میاں فخر مسعود بودلہ چیئرمین منعقد

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی دیپال پور آمد اور جلسہ عام سے خطاب کے حوالہ سے انتظامات کا جائز ہ لینے کیلئے چیئرمین بلدیہ دیپالپور میاں فخرمسعود بودلہ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمیاں فخر مسعود بودلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دیپال پور میں حویلی لکھا روڈ پر سٹیڈیم میں مورخہ 5مارچ بروز سوموار عوام سے خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ نہ صرف دیپال پور بلکہ ضلع بھر کے عوام اپنے محبوب قائد کا دیپال پور میں آمد کے حوالہ سے بڑی شدت اور بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ان کافقید المثال استقبال کیا جائے گا جلسہ گاہ میں اور شہر کے دیگر گزر گاہوں کو خوبصورت طریقے سے سجانے ،صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے حوالہ سے بلدیہ کے افسران نے انہیں آگاہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے مزید اقدامات کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بہترین وژن کی بدولت تعمیرو ترقی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انشاء اللہ تعمیرو ترقی کا یہ سفر آئندہ دورحکومت میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) جاری رکھے گی اس موقع پر کونسلرز حاجی محمد صدیق ظفر ،باؤ صدیق احمد نثار،قاری محمد اصغر اشرفی ،رانا سیف اللہ ،راؤ عبدالکریم ٹیپو،قاضی فراز رسول ،راؤ وحید شمشاد ،میاں وقار احمد بابرچنڈور ایڈووکیٹ ، میاں اظہر وٹو ، ڈاکٹر طارق محمود ، پیر نوید اویسی ، عمران علی شیخ ،رانا عمر دراز ، سیٹھ محمد جمیل،چوہدری بشیر مسیح، چیف آفیسر چوہدری محمد افضل زاہد ،میونسپل آفیسر فنانس چوہدری محمد اسلم ،تحصیل آفیسر انفراسٹر کچر علی رضا ، حاجی محمد نواز ، صابر علی ،غلام نبی سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں