دیپالپور,میونسپل کمیٹی میں پنجاب کلچرل ڈے کا اہتمام  کیا گیا 151

دیپالپور,میونسپل کمیٹی میں پنجاب کلچرل ڈے کا اہتمام  کیا گیا

 صوبہ بھر کی طرح دیپال پور میں بھی پنجاب کلچرل ڈے جشنِ بہاراں فلاور شو روائتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔پنجابی جشنِ بہاراں کلچرل فلاور ڈے  کے حوالے سے بلدیہ دیپالپور کے زیر اہتمام فاطمہ جناح پارک دیپالپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اے ایس پی اویس خاں نے پنجابی پگڑی پہن کر شرکت کی اور پنجاب کلچرل جشنِ بہاراں فلاور شو کو اجاگر کرنے کیلئے تحصیل بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی کشور پبلک سکولز،اے آر سائنس سکول دیپالپور کے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 پنجاب کلچرل ڈے کی مناسبت سے ڈی پی او اوکاڑہ اور ڈی سی او اوکاڑہ نے بلدیہ دیپالپور میں پنجاب کلچرل فلاور شو کو اجاگر کرنے کیلئے لگائی جانے والی نمائش کا افتتاح کیا۔دیپالپور فاطمہ جناح پارک میں لگائی گئی اس نمائش میں مختلف محکموں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے کشور پبلک سکولز اور اے آر سائنس سکول کے بچوں اور بچیوں کی جانب سے روائتی طریقے سے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔

اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر سال 14 مارچ کو پنجاب میں کلچرل ڈے منایا جاتا ہے یہ ہمارے آباؤ اجداد کا ورثہ ہے۔اس کلچرل کو منانے کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں میں اس بات کی پہچان ہو کہ ہم پنجابی ہیں اور ہم آج کے اس جدید دور میں بھی اپنے کلچرل کو نہیں بھولیں گے ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ دیپالپور کی انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہا اور شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں