accident in depalpur tara singh 453

دیپالپورمیں افسوسناک ٹریفک حادثہ،معروف مذہبی و کاروباری شخصیت کا گھرسوگ میں ڈوب گیا

دیپالپور،خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں تاراسنگھ کے قریب ایک خوفناک روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں معروف کاروباری و مذہبی شخصیت حاجی محمدلطیف صابن والے کے دونوں بیٹے ابوبکر اور اسامہ ٹریفک حادثے کا شکارہوگئے۔حادثہ اس وقت ہوا جب دونوں بھائی تاراسنگھ کے قریب موٹرسائیکل پر واپس آرہے تھے کہ سامنے سے آنیوالی مرغیوں کی انتہائی تیزرفتارپک اپ ان سے ٹکراگئی جس کے باعث پندرہ سالہ ابوبکرموقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا سترہ سالہ بھائی اسامہ شدید زخمی ہوگیاجسے ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں