dangerous criminal gan arrested by depalpur police 609

دیپالپورمیں خوف کی علامت بن جانے والا خطرناک گینگ پکڑا گیا

دیپالپور میں آئے روز ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی خبریں تو آپ نے سنی ہی ہوں گی لیکن وہ کیا کہتے ہیں کہ سوسنار کی ایک لوہار کی.آج ایس ڈی پی او دیپالپور نوشیرواں چانڈیونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دیپالپور میں چوری و ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ اپنے سرغنہ سمیت پکڑا گیا ہے جسے میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔اے ایس پی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دیپالپور کی حدود میں کئی وارداتیں کرچکے ہیں اور ان کا زیادہ تر شکار بنکوں سے رقوم نکلوا کر باہرآنے والے ہوتے تھے جن کاتعاقب کرکے یہ ان سے گن پوائنٹ پر رقم چھین لیتے تھے ۔ان کی مسلسل وارداتوں کے بعد میں نے ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپورقلب سجاد اور دیگر افسران کو اس گروہ کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا جس کی نگرانی میں خود کرتارہااور مجھے فخر ہے کہ میرے قابل افسران نے اس ٹاسک کو کامیابی سے پورا کرتے ہوئے ان مکروہ عناصر کو پکڑلیا جن میں گروپ کا سرغنہ علی اصغر ولد اکمل قوم بلوچ سکنہ حامدشاہ کالونی دیپالپور، علی احمدولداصغرعلی قوم تیلی سکنہ حامدشاہ کالونی دیپالپور،سنی محمد ولد محمودحسین قوم بودلہ سکنہ حامدشاہ کالونی دیپالپور،علی ارشد عرف بلا ولد فاضل قوم نوناری،زوہیب علی ولد صبح صادق شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ روپے نقدی،چارعددموٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔مال مسروقہ مدعی مقدمات کے حوالے کردیا گیاہے۔خطرناک گینگ کی گرفتاری پر عوام نے مقامی پولیس خصوصاََ اے ایس پی دیپالپور نوشیرواں چانڈیو اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور قلب سجاد اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

crime stories depalpur


لوٹی گئی رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں