دیپالپورمیں سپیرئیر گروپ کے ذیلی ادارے دی سپرٹ سکول کی افتتاحی تقریب انعقاد پزیر
دیپالپور میں سپیرئیر گروپ کے ذیلی ادارے دی سپرٹ سکول کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرامجدوحیدڈولہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہی تبدیلی کی حقیقی نرسریاں ہیں جن کی اشدضرورت ہے تاکہ ملک کے ان سو دو کروڑ بچوں کوسکول لایا جاسکے جو زیورتعلیم سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ سپیریئرگروپ کا یہ خاصہ ہے کہ اس نے ہمیشہ کم فیس میں میعاری تعلیم فراہم کی ہے۔ ڈائریکٹر چوہدری کاشف عنائت ارائیں کا کہنا تھا کہ وہ کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کریں گے اور اس مشن کی تکمیل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔پرنسپل میڈم فضلیت خان نے کہا کہ سپرٹ سکول بچوں کو صرف نالج فراہم کرنے کی بجائے ان کی ذہنی تربیت و کردارسازی پر بھی توجہ دے گااس کے ساتھ ساتھ ہم بچوں کو پلے گروپ سے ہی ناظرہ اور اسلامی تعلیمات بھی فراہم کرنا شروع کردیں گے۔میڈم صنوبر شاہین نے کہا کہ سپرٹ سکول میں عالمی تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے لینگوئج لیب بنائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں میڈم شمائلہ،محترم مشہودالحسن،ظفرمسعود انجم نے بھی پروگرام سے خطاب کیا اور دی سپرٹ سکول بارے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف سید عباس رضا رضوی،صدربارایسوسی ایشن دیپالپور سیدالطاف حسین شاہ،پروفیسر محمداحمد،چوہدری آصف اقبال ارائیں،چوہدری راشدعنائت ارائیں،سیدانس گیلانی ،چاندبھٹی اورعلاقہ بھر کی معروف علمی و ادبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Asghar Ali and riyan Super sator