رپورٹ و فوٹو گرافی:چوہدری محمد حسین ایاز
چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر دیپال پور میں ماڈل کریمنل کورٹ کا باقاعدہ افتتاح آج مورخہ 24-06-2019 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ ریحان بشیر نے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججI دیپال پور رفاقت علی گوند ل،صدر دیپال پور بار ایسوسی ایشن سید الطاف حسین بخاری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری میاں عدنان سرور وٹو، نائب صدر رانا محمد ممتاز،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری آفتاب احمد طاہر، فنانس سیکرٹری چوہدری ظفر محمود گجر،سابق صدر بار میاں محمد شریف ظفر جوئیہ ایڈووکیٹ، ASJصاحبان عبدالستار، وسیم مبارک، محمد اعجاز، خالد ضیاء فرید، محمد محسن، اشرف عزیز، محمد عثمان،سول ججز جاوید اقبال، سعید برکت، آصف اقبال ڈوگر، شہزاد مشتاق، محمد اویس، عظیم ناصر، صفدر علی خاں،احسن صفدر، افتخار حسین، میڈم سدرہ گل، حافظ محمد فاروق بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ ریحان بشیرنے کہا کہ ماڈل کرمینل کورٹ (MCTC) کے قیام کے بعد قتل و منشیات کے فیصلے جلد از جلد نبٹادیے جائیں گے جس سے عوام کو فوری انصاف مل سکے گا ۔