دیپالپور میں نماز عید کے اوقات کا شیڈول 286

دیپالپورمیں نماز عید الضحیٰ کے اوقات کا شیڈول جاری

دیپال پور(سٹی رپورٹر)شہر بھرکی مساجد میں نماز عید کے اوقات جاری کردئیے گئے،تمام مساجد میں عید الاضحی کی نمازحکومتی ایس او پیزکے مطابق اداکی جائے گی تفصیلات کے مطابق دیپال پور اور گردونواح میں ملک بھرکی طرح مختلف مقامات پر کی نمازکے احتیاطی تدابیر کے ساتھ بڑے بڑے اجتماعات کی توقع کی جارہی ہے اورگرمی کی شدت کی وجہ سے اکثر مساجداور مقامات پر عید الاضحی کی نمازان اوقات پرپڑھائی جائے گی گورنمنٹ ھائی سکول بصیر پور روڈدیپال پور میں ممتاز مذہبی سکالر حضرت مولانا پروفیسر (ر)سرفراز احمد لکھوی بوقت 7:00 صبح،جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن شاہی مسجد دیپال پور میں نامور عالم دین سید انورشاہ بخاری بوقت 7:00 صبح، تبلیغی مرکز بستی نیاز آبادحجرہ قصور روڈ دیپال پورمیں بوقت 7:00بجے صبح، جامع مسجد زیب النساء اہلحدیث نوبہار کالونی دیپال پورمیں حضرت مولاناپروفیسر قاری روح الامین بوقت5:45 بجے صبح،جامع مسجد صداقت یوسف اہلحدیث رضوی چوک دیپال پورمیں شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد ادریس اثری بوقت6:00بجے صبح، جامعہ ریاض الجنہ فرید ٹاؤن دیپال پور میں حضرت مولانا صاحبزادہ حافظ حسان صدیقی بوقت 6:30بجے صبح، جامع مسجد دربار سخی سیدن سائیں دیپال پور میں سجادہ نشین مخدوم سید قاسم علی شاہ گیلانی القادری 7:00بوقت بجے صبح،ڈیرہ چن پیرمحلہ گیلانیہ دیپال پور میں پیرسید زاھد شاہ گیلانی بوقت7:00 بجے صبح،جامع مسجدقباء اہلحدیث بابا فرید چوک دیپال پورمیں بوقت 6:30بجے صبح،جامع مسجد ربانی اہلحدیث لاری اڈا دیپال پورمیں حضرت مولانا حافظ حفیظ الر حمن بوقت 5:45 بجے صبح،جامع مسجد امام زین العابدین مدرسہ انوریہ محمودیہ ماڈل ٹاؤن دیپال پور میں شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہد محمود بوقت 7:00 بجے صبح،جامع محمودیہ مدرسہ تحفیظ القرآن بستی عبداللہ پپلی پہاڑ روڈ دیپال پورمیں حضرت مولانا قاری عبدالرشید بوقت 7:00بجے صبح،مدرسہ چاہ منتانوالہ تحصیل دیپال پور میں مذہبی سکالر حضرت مولانا حافظ محمد عباس کھوکھر بوقت 6:45بجے صبح، جامع مسجد اولیا ء دربار سائیں عبدالرزاقؒ دیپال پور میں 6:30 بجے صبح، جامع مسجد خلیل اکبر نوبہار کالونی دیپال پور میں حضرت مولانا قاری محمد اصغر اشرفی نوری بوقت 6:00 بجے صبح،جامع مسجد کچہری دیپال پور میں حضرت مولانا شبیر احمد بوقت 6:15 بجے صبح،جامع مسجد نوری ٹینکی گراؤنڈ دیپال پور میں حضرت مولانا علامہ ساجد نوری بوقت 7:00بجے صبح،جامع مسجد ادریس اہلحدیث نوبہار کالونی دیپال پور میں حضرت مولانا قاری محمد سعید عاقب بوقت 7:00بجے صبح،جامع مسجد رحمت اہلحدیث فاخر شاہ کالونی دیپال پورمیں حضرت مولانا اعجاز الرحمن محمود بوقت 6:15 بجے صبح،جامع مسجد معاذ بن جبل اہلحدیث نہر کوٹھی دیپال پورمیں حضرت مولانا منور محمدی بوقت 6:00بجے صبح،جامع صدیقیہ محلہ عیسی لنگاہ اولڈ بصیر پور روڈ دیپال پورحضرت مولانا قاری ندیم معاویہ بوقت 7:00بجے صبح،جامع مسجد محمدی اہلحدیث لکھوی سٹریٹ رتہ کھنہ روڈ لکھوی سٹریٹ دیپال پور میں مولاناحمیداحمد لکھوی بوقت 7:00بجے صبح، جامع مسجد عمربن خطاب ؓاہلحدیث محلہ گوردیال دیپال پور میں حضرت مولاناقاری سعید احمد بوقت 7:00 بجے صبح، جامع مسجد عمر فاروقؓ رتہ کھنہ روڈ دیپالپور میں حضرت مولانا قاری مقصود احمدبوقت 7:00بجے صبح،جامع عمر بن خطاب ؓپھلروان کمبوہ تحصیل دیپال پور میں حضرت مولانا توصیف عامر لکھوی بوقت 7:00 بجے صبح، جامع مسجد فریدیہ دیپال پور حضرت مولاناعلامہ قاری مسرور احمدبوقت 7:30صبح، جامع مسجد فاروقیہ بستی نور محمد دیپال پور میں حضر ت مولانامفتی لیاقت علی بوقت 7:00بجے صبح، جامع مسجد ابو بکر بستی نور محمد دیپال پور میں بوقت 6:30 بجے صبح،جامع مسجد حسین ابن علی محلہ عیسیٰ لنگاہ دیپال پور میں بوقت 6:15بجے صبح،جامع مسجد مکی خلیل آباد کالونی دیپال پور بوقت 7:00بجے صبح،جامعہ غوثیہ سلیمانیہ دیپال پورمیں حضرت مولاناخواجہ حافظ عبدالخالق سدیدی7:00 بوقت بجے صبح، جامع مسجد غلہ منڈی دیپال پور حضرت مولانا محمد رفیق عابد بوقت 6:30 بجے صبح،جامع مسجد تاج کالو نی دیپال پور بوقت 6:30 بجے صبح،جامع حسینیہ املی موتی میں حضرت مولانا قاری عمر دین بوقت 7:00بجے صبح،جامع مسجد رحمت العالمین ضیاء الدین کالونی دیپال پور میں بوقت7:30بجے، جامع مسجد مزدلفہ محلہ عثمان غنی عبداللہ ٹاؤن قاری منیر احمد بوقت 7:00 بجے صبح،جامع مسجد گورنمنٹ کالونی دیپال پور بوقت 7:00بجے صبح،جامع مسجد نمرہ ٹبہ گیلانی صاحب دیپال پور بوقت 6:15بجے صبح،مدرسہ جامع اشرفیہ علی کالونی دیپال پور میں قاری عطاء الرحمٰن بوقت 7:00بجے،(فقہ جعفریہ)اما م بارگاہ ایوان حسین محلہ لا لوجسرائے ڈھکی دیپال پور میں علامہ طاہر ساقی بوقت 7:00 بجے صبح،اما م بارگاہ سجادیہ دیپال پور میں علامہ حسن طاہری بوقت 7:00 بجے صبح، اس طرح تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مندرجہ بالا اوقات کے مطابق نماز عید الاضحی پڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں