depalpur politics pmln clean sweap 739

دیپالپورمیں پاکستان مسلم لیگ ن کا کلین سویپ

پوری تحصیل دیپالپورمیں شیر کی گونج ،مسلم لیگ ن تمام سیٹوں پر کامیاب ،این اے 143سے راؤاجمل خان اور این اے 144سے میاں معین بازی لے گئے تفصیلات کے مطابق دیپالپور والوں نے الیکشن 2018ء میں ثابت کردیا ہے کہ دیپالپور پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ ہے یہاں کی دو قومی اورتین صوبائی اسمبلیوں پرن لیگ کامیاب رہی جبکہ ایک آزاد امیدوار جیتا۔راؤمحمد اجمل خان این اے 143سے پی ٹی آئی کے گلزار سبطین کو ہرانے میں کامیاب رہے جبکہ میاں معین وٹو نے میاں منظور احمد وٹو کے چاروں شانے چت کردیا۔اسی طرح صوبائی اسمبلیوں میں پی پی 184میں جگنو محسن کرمانی (آزاد) 45620جبکہ آزاد حیثیت سے لڑنے والے سیدرضا علی گیلانی (آزاد) 23740کو شکست کا سامنا کرنا پڑاپی پی 185میں افتخار حسین چھچھر (پاکستان مسلم لیگ ن)33777ووٹوں سے کامیاب رہے او ان کے مقابلے میں روبینہ شاہین وٹو (پاکستان تحریک انصاف) 26072حاصل کرپائیں۔پی پی 186میں نورلامین وٹو (پاکستان مسلم لیگ ن)نے 44723ووٹ لے کرخرم جہانگیروٹو (پاکستان تحریک انصاف) 39643 کو شکست سے دوچار کردیا۔اسی طرح پی پی 187میں ملک علی عباس کھوکھر (پاکستان مسلم لیگ ن) 46505 کوچوہدری طارق ارشاد (پاکستان تحریک انصاف) 36929 پر برتری حاصل ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں