crime stories okara 738

دیپالپورمیں ڈکیتی وارداتیں،معروف ٹھیکیدار سمیت شہری پانچ لاکھ روپے اور 29 تولہ سونے سے محروم

تحصیل دیپالپور میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتیں ہوئی ہیں جن میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو پانچ لاکھ تیس ہزار روپے اور 29 تولہ سونے سے محروم کردیا ہے اس سلسلے میں ایک واردات دیپالپور میں اس وقت ہوئی جب رضوی چوک کے قریب بونگہ حیات کےآڑھتی غلام صابر ایک نجی بنک سے اپنے بھائی جعفر حسین کے ہمراہ رقم مبلغ ساڈھے تین لاکھ روپے نکلوا کر سبز منڈی جا رھے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے رقم چھین لی جب کہ مزاحمت پر غلام صابر کو زخمی بھی کردیا.پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے .دوسری واردات حویلی لکھا کے مشہور ٹھیکیدار محمد اسلم کے گھر ہوئی جہاں گزشتہ رات 12 بجے پانچ ڈاکو دیوار پھلانگ کر اس کے گھر داخل ہوگئے اور انہوں نے ایک گھنٹہ تک پانچوں گھر والوں کو یرغمال بنائے رکھا اس دوران انہوں نے گھر کی مکمل تلاشی لی اور وہاں سے ملنے والے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور 29 تولہ سونا لے کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں