hafiz hassan riaz ul jannat 627

دیپالپور,نویں سالانہ محفل حمد ونعت 25 نومبر کوجامعہ ریاض الجنہ میں منعقد ہوگی.

دیپال پور,نوویں سالانہ محفل حمد ونعت 25 نومبر کوجامعہ ریاض الجنہ دیپال پور میں ہوگی۔جسمیں ملک کے نامور علماء کرام ،قرا ء کرام اور نعت خواں حضرات تشریف لائیں گے۔ان خیالات کا اظہارمحفل حمد نعت کے منتظم اورخطیب جامعہ ریاض الجنہ مولانا حسان صدیقی نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ بزم حسان بن ثابت کے زیر اہتمام نوویں سالانہ محفل حمد ونعت 25 نومبر16 ربیع الاول بروز اتوار بعد نماز عشاء مرکز توحید و سنت جامع ریاض الجنہ فرید ٹاؤن دیپال پور میں ہوگی۔جس کی صدارت وائس چئیرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان حافظ محمد شعبان صدیقی فرمائیں گے۔معروف عالم دین امیر عالمی اتحاد اہلسنت والجماعت پاکستان ،خلیفہ مجا زشاہ حکیم محمد اختر مولانا الیاس گھمن خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی بوریوالا مولانا قاری طیب حنفی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ،حسان پاکستان مرکزی کنوینئیر بزم حسان پاکستان حافظ محمد ابوبکر مدنی،آف کراچی ، مرکزی صدر بزم حسان پاکستان سید عزیزالرحمن شاہ،آف جہانیاں،مرکزی نائب صدر بزم حسان پاکستان مولانا قاری محمد،آصف رشیدی،آف لاہور، خطیب اسلام مولانا عبدالمنان عثمانی اوکاڑہ،امیر جمعیت اہلسنت والجماعت پاکستان مولانا قاری ندیم سرور معاویہ ،معروف نعت خواں محترم جناب حافظ عمربن عبدالعزیز صاحب،قاری بنیامین برادران ،محترم جناب خرم شہزاد سمیت ملک بھر سے نعت خواں حضرات اور علمائے کرام تشریف لائیں گے۔اس موقع پر ناظم جامعہ ریاض الجنہ صاحبزادہ حافظ سلمان صدیقی کا کہنا تھا کہ سالانہ محفل حمد ونعت میں حسب سابق امسا ل بھی قریبی علاقوں سمیت ضلع بھر سے عشاقان رسول قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔حویلی لکھا سے مولانا لیاقت علی متوکل دھرمیوالا سے مولانا ضیاء القاسمی سمیت علاقہ بھر سے دینی مذہبی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.