رپورٹ:قاسم علی،عبدالرؤف طاہر…
دیپالپور پریمیئر لیگ کے دوسرے روز کا پہلا میچ دیپالپور ایگلز اور دیپالپورسلطان کے مابین ہوا جس میں دیپالپور ایگلز کی جانب سے تیز رفتار سٹارٹ لیتے ہوئے دیپالپور ایگلز نے عزیز کاندرو،طاہری پنڈی اور عمران بودلہ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 93سکور بنائے جواب میں دیپالپور سلطان نے بیٹنگ شروع کی تو باؤلنگ کے بعد بلے بازی میں بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی اور 67رنز پر محدود ہوکر میچ ہار بیٹھی۔
دوسرا میچ جوئیہ سپر کنگز اور طاہر یونائٹڈ کے مابین ہوا۔طاہر یونائٹڈ نے ناصرخان پٹھان اور فہدکی شاندار سٹروکس سے مزین اننگز کی بدولت چوتھے اوور میں مجموعہ 75رنز ہوگیا۔ تاہم اسی اوور میں جوئیہ سپر کنگز نے فہد کو آؤٹ کردیا لیکن ناصر پٹھان کی جانب سے پورے گراؤنڈ میں کی جانیوالی دہشتگردی کو نہ روکا جاسکا اور انہوں نے چھ اوورز میں مجموعہ 113تک پہنچادیا اس میچ میں جوئیہ سپرکنگ کی ناقص فیلڈنگ نے بھی طاہر یونائٹڈ کو خاصی سپورٹ فراہم کی جنہوں نے چار اہم ترین کیچز ڈراپ کئے۔یاد رہے یہ دیپالپور پریمیئر لیگ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ بھی تھا۔جوئیہ سپرکنگ کی جانب سے نہ صرف بیٹنگ کا آغاز سست تھا بلکہ اسے داؤدخان پٹھان کے بولڈ ہونے کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا۔لیکن دوسرے اوور میں اسد شاہ نے دوچھکے لگا ئے اور پھر اگلے اوور میں بھی اسدشاہ نے دو چھکے جڑدئیے اور تین اوور میں سکور 48ہوگیا۔پانچویں اوور میں 26سکور بنا لیکن اپنی تمام تر کوشش کے باوجود جوئیہ سپرکنگ 114کے ہدف تک نہ پہنچ سکی اوریہ میچ ہارگئی۔
تیسرا میچ طاہریونائٹڈ اور دیپالپور ایگلز کی طاقتور ٹیموں کے مابین ہواجس میں دیپالپور ایگلز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپننگ کیلئے دیپالپور ایگلز کے منجھے ہوئے بیٹسمینوں طاہری پنڈی اور اکبر بھولی نے کریز پر آتے ہی چھکوں کی برسات کردی پہلے اوور میں سکور 25، دوسرے میں 35 رنز ،تیسرے میں 54رنز تک پہنچ گیا البتہ چوتھے اوور میں صرف پانچ رنز بن سکے البتہ پانچویں اوور میں پھر سترہ رنز بن گئے اور سکور 76ہوگیا۔چھٹا اور آخری اوور ناصر پٹھان کروانے آئے تو اکبر بھولی نے ان کو مسلسل تین چھکے لگائے اگرچہ اس کے بعد وہ آؤٹ ہوگئے لیکن وہ اپنا کام بخوبی کرگئے تھے آخری گیند پر اکبر بھولی نے پھر چھکا لگا کر سکور 102تک پہنچا دیا یوں طاہر یونائٹڈ کو جیت کیلئے 103کا ٹارگٹ ملا۔طاہریونائٹڈ کی جانب سے ناصرپٹھان اور فہد نے حسب معمول اوپننگ کی مگر پہلے اوور میں طاہری پنڈی نے صرف سات رنز دئیے اس سے بڑا نقصان طاہریونائٹڈ کو اس وقت ہوا جب طاہر یونائٹڈ کے ان فارم بیٹسمین ناصرپٹھان باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ان کے بعد فہد نے کچھ مزاحمت کی مگر طاہریونائٹڈ بھاری مجموعہ کے حصول میں ناکام رہی۔
چوتھا اور آخری میچ جوئیہ سپرکنگ اور دیپالپور سلطان کے درمیان ہوا ۔دیپالپور سلطان نے پہلے بیٹنگ شروع کی تو پہلے اوور میں 9سکور کے بعد اگلے اوور میں چھوٹا وکی نے چھکا لگا کر ہاتھ دکھانے کی کوشش کی مگر اگلی ہی گیند پرابوبکرکو دوبارہ چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ تھما بیٹھے۔اس کے بعد ڈاکٹرعمیر کریز پر آئے اورچھکوں کی ہیٹرک سمیت گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروک کھیلتے ہوئے چھ اوورز میں جوئیہ سپرکنگ کو93کا ٹارگٹ دے دیا۔جواب میں داؤدپٹھان نے اگرچہ کافی کوشش کی مگر جوئیہ سپرکنگ یہ ہدف پورا کرنے ناکام رہی اور بمشکل 80تک پہنچ پائی۔
