دیپالپورپولیس نے دوماہ کے دوران 600 اشتہاری اورتین ڈکیت گینگ گرفتاراوردو کروڑ کا مال مسروقہ برآمد کیا
دیپالپورپولیس نے دو ماہ کے دوران 600اشتہاری اور دو کروڑ کا مال مسروقہ برآمدکیا،تین خطرناک ڈکیت گینگ بھی گرفتار،نقدی زیورات،گاڑیاں موٹرسائیکل بھی پکڑے گئے،جرائم کے خاتمے کیلئے ہررممکن کوشش کرتے ہوئے دیپالپور کو کرائم فری بنائیں گے،اے ایس پی دیپالپور سنگھارملک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب دیپالپور اورٹیم اوکاڑہ ڈائری کی موجودگی میں پرہجوم کانفرنس کرتے ہوئے اے ایس پی دیپالپور سنگھار ملک نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران گزشتہ دوماہ میں 600سے زائد اشتہاریوں اور تین خطرناک ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے دوران ڈکیتی لوٹی گئی دوکروڑ روپے نقدی،طلائی زیورات،مال مویشی،موٹرسائیکل،ٹریکٹر و دیگر گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں جن کو موقع پر صحافیوں کی موجودگی میں مالکان کے حوالے کردیا گیا۔جس پر مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اے ایس پی دیپالپور کو دعائیں دیں۔
اس موقع پر اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایس پی سنگھار ملک نے کہا کہ آرپی او ساہیوال شارق کمال صدیقی اور ڈی پی او اوکاڑہ ذیشان اصغر کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور سرکوبی کیلئے دوماہ سے جاری کاروائیوں میں قتل کے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور بین الاضلاعی ڈیت گروہوں و منشیات فروشوں اور دیگر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جارہاہے جس میں افسران اعلیٰ کی رہنمائی اور شفقت حاصل رہی اور ماتحت عملے کی بھرپورمحنت سے اللہ نے کامیابی سے نوازا۔اے ایس پی سنگھار ملک نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہم کوشاں رہیں گے اور اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انشااللہ بہت جلد دیپالپور کو کرائم فری تحصیل بناکررہیں گے۔