SDPO deplapur arrests smuglers 596

دیپالپورپولیس کی کاروائی،متعدد منشیات فروش گرفتار

دیپالپور(نعیم غوری سے) پولیس کی کاروائی،بڑے منشیات فروش گرفتار،دوہزار گرام چرس،آدھا کلو ہیروئن برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی دیپالپور چوہدری انعام الحق نے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیکر بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس دوران منشیات فروش اکرم،شعیب اور قربان کو موقع پر گرفتار کر کے انکے قبضہ سے تقریباً دوہزار چرس اور آدھا کلو کے قریب ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا،اس موقع پر ڈی ایس پی دیپالپور چوہدری انعام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش بڑے سماج دشمن عناصر ہیں جنہیں معاشرے کو بربادی کی طرف لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی،منشیات فروشی کا خاتمہ اولین فرض تصور کرتے ہیں،نوجوانوں کو سماج دشمن عناصر سے بچانے کیلے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں